حدیث نمبر: 604
حَدَّثَنَا مُوسَی ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ ، قَالَ : ”أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ“، وَإِذَا أَمْسَى ، قَالَ : ”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ .“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے: ”ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔“ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے: ”ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 604
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف بهذا اللفظ
تخریج حدیث «ضعيف بهذا اللفظ : أخرجه ابن السني فى عمل اليوم : 82 و البزار فى مسنده : 240/15»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ سنداً ضعیف ہے۔ اس کی سند میں عمر بن ابی سلمہ راوی ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 604 سے ماخوذ ہے۔