حدیث نمبر: 569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَالَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالأَنْصَارِ فِي دَارِي الَّتِي بِالْمَدِينَةِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان میرے مدینہ والے گھر میں بھائی چارہ قائم کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے مراد وہ معاہدہ اور بھائی چارہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے بعد انصار و مہاجرین میں قائم کیا۔
اس سے مراد وہ معاہدہ اور بھائی چارہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے بعد انصار و مہاجرین میں قائم کیا۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 569 سے ماخوذ ہے۔