الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ باب: جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے
حدیث نمبر: 544
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَا تَحَابَّا الرَّجُلاَنِ إِلاَّ كَانَ أَفْضَلُهُمَا أَشَدَّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی آپس میں اللہ کی رضا کے لیے محبت کرتے ہیں تو ان میں سے افضل وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے محبت جس میں خواہشات نفس اور دنیاوی مفاد کا عمل دخل نہ ہو، عبادت ہے۔ اس لیے جس کی محبت میں اخلاص جس قدر زیادہ ہوگا وہ اسی حساب سے افضل ہوگا۔
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے محبت جس میں خواہشات نفس اور دنیاوی مفاد کا عمل دخل نہ ہو، عبادت ہے۔ اس لیے جس کی محبت میں اخلاص جس قدر زیادہ ہوگا وہ اسی حساب سے افضل ہوگا۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 544 سے ماخوذ ہے۔