حدیث نمبر: 477
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا قِنَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ النَّهْمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”الأَشَرَةُ شَرٌّ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیخی بگھارنا نہایت برا کام ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اپنی بڑائی بیان کرنا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا اور لوگوں کے سامنے بڑا بننے کی کوشش کرنا نہایت بری خصلت ہے جو انسان میں اکھڑپن پیدا کر دیتی ہے۔
اپنی بڑائی بیان کرنا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا اور لوگوں کے سامنے بڑا بننے کی کوشش کرنا نہایت بری خصلت ہے جو انسان میں اکھڑپن پیدا کر دیتی ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 477 سے ماخوذ ہے۔