حدیث نمبر: 465
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ وَاسْمُهُ أَبُو بَكْرٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَتْ عَمْرَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَقِيلُوا ذَوِيِ الْهَيْئَاتِ عَثَرَاتِهِمْ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شریف لوگوں کی لغزشوں اور کوتاہیوں سے درگزر کرو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)مغزر اور شریف آدمی جس کی شہرت اچھی ہو اس سے اگر کوئی چھوٹی بڑی غلطی ہو جائے تو اس کا مؤاخذہ کرنے کی بجائے عفو و درگزر سے کام لینا چاہیے۔ شریف آدمی کو اتنی سزا ہی کافي ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص بدکردار اور فاسق ہے تو اس کے ساتھ سختی والا معاملہ کرنا چاہیے۔
(۲) یہ لغزش اگر ایسی ہو جس پر حد نافذ ہوتی ہو، مثلاً کوئی بدکاری کرے یا چوری کرے یا کسی پر تہمت لگائے تو اس صورت میں اس پر حد کا نفاذ ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔ حدود کے معاملے میں مداہنت ناجائز ہے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 465 سے ماخوذ ہے۔