الادب المفرد
كتاب السرف فى البناء— كتاب السرف فى البناء
بَابُ الْمَسْكَنِ الْوَاسِعِ باب: کھلا گھر بنانا
حدیث نمبر: 457
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَقَبِيصَةُ قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ خَمِيلٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ الْمَسْكَنُ الْوَاسِعُ، وَالْجَارُ الصَّالِحُ، وَالْمَرْكَبُ الْهَنِيءُ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھلا گھر، نیک ہمسائے اور آرام دہ سواری بندے کی سعادت مندی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)ایک روایت میں نیک اور اچھی بیوی کو بھی خوش بختی قرار دیا گیا ہے اور ان چاروں چیزوں کا برا ہونا بدنصیبی کی دلیل بتایا گیا ہے۔ (الصحیحة للألباني، ح:۲۸۲)
(۲) امام بخاری رحمہ اللہ بتانا چاہتے ہیں کہ رہنے کے لیے کشادہ گھر بنانا اس زمرے میں نہیں آتا جس کا ذکر گزشتہ احادیث میں ہوا ہے کیونکہ اس میں بے جا عمارتوں پر پیسہ لگانے کا ذکر ہے اور یہاں ضرورت کے لیے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:۱۱۶ کے فوائد۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 457 سے ماخوذ ہے۔