الادب المفرد
كتاب السرف فى البناء— كتاب السرف فى البناء
بَابُ مَنْ بَنَى باب: رہنے کے لیے گھر بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 455
ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى، وَهُوَ يَبْنِي حَائِطًا لَهُ، فَقَالَ: إِنَّ الْمُسْلِمَ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ يُنْفِقُهُ إِلاَّ فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ فِي التُّرَابِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر ایک دفعہ ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ اپنی دیوار بنا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: بلاشبہ مسلمان جو چیز بھی خرچ کرتا ہے اسے اس کا ضرور اجر و ثواب ملتا ہے سوائے اس چیز کے جو وہ مٹی میں خرچ کرتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
مساجد وغیرہ ضرورت کی عمارت پر کیا گیا خرچ ان شاء اللہ فائدے سے خالی نہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۴۷ کے فوائد۔
مساجد وغیرہ ضرورت کی عمارت پر کیا گیا خرچ ان شاء اللہ فائدے سے خالی نہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۴۷ کے فوائد۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 455 سے ماخوذ ہے۔