الادب المفرد
كتاب السباب— كتاب السباب
بَابُ سِبَابِ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ باب: مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے
حدیث نمبر: 429
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق اور گناہ ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
آدمی کے کسی عیب پر اسے عار دلانا یا ایسی مذموم بات اس کی طرف منسوب کرنا جو اس میں نہ ہو، گالی کہلاتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ کبیرہ گناہ بن جاتا ہے کیونکہ یہ بہتان ہے۔
آدمی کے کسی عیب پر اسے عار دلانا یا ایسی مذموم بات اس کی طرف منسوب کرنا جو اس میں نہ ہو، گالی کہلاتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ کبیرہ گناہ بن جاتا ہے کیونکہ یہ بہتان ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 429 سے ماخوذ ہے۔