حدیث نمبر: 426
وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا، وَلاَ يَبْغِ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ‏.‏“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ باہم عجز و انکساری اور تواضع اختیار کریں، اور تم میں سے کوئی دوسرے پر سرکشی نہ کرے۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب السباب / حدیث: 426
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه مسلم ، كتاب الجنة و نعيمها : 64 ، 2865 و أبوداؤد : 4895 و ابن ماجه : 4214 - انظر الصحيحة : 570»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)اللہ کے سامنے عجز و انکساری کا اظہار اور اس کے بندوں سے رحمت و شفقت کا مظاہرہ کرنا، اس طرح کہ خود کو اعلیٰ اور دوسروں کو کم تر نہ سمجھنا تواضع کہلاتا ہے۔ اسی طرح اس تواضع سے مقصود اللہ کی رضا اور خوشنودی ہو کوئی بشری کمزوری نہ ہو۔
(۲) اللہ تعالیٰ کے حکموں کی پابندی کرنا اور منع کردہ امور سے باز رہنا اور اپنی خواہشات کی پیروی نہ کرنا بھی تواضع ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 426 سے ماخوذ ہے۔