الادب المفرد
كتاب رحمة— كتاب رحمة
بَابُ الطَّيْرِ فِي الْقَفَصِ باب: پرندوں کو ڈربے وغیرہ میں رکھنے کا حکم
حدیث نمبر: 383
حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُونَ الطَّيْرَ فِي الأَقْفَاصِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ کے حاکم تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پرندوں کو ڈربوں میں رکھتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ ہشام نے اپنے دادا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا دور نہیں پایا، تاہم پرندوں کو پالنا اور ڈربوں میں بند کرنا جائز ہے جیسا کہ آئندہ حدیث سے ظاہر ہے، بشرطیکہ ان کی خوراک کا خیال رکھا جائے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 383 سے ماخوذ ہے۔