حدیث نمبر: 354
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي جُرَيْجٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، فَلَيْسَ مِنَّا.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور ہمارے بڑے کا حق نہیں پہچانتا اور اس کی عزت و توقیر نہیں کرتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بڑے کا حق اس کی عزت و توقیر ہے، خواہ وہ زیادتی بھی کرے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بڑے کا حق اس کی عزت و توقیر ہے، خواہ وہ زیادتی بھی کرے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 354 سے ماخوذ ہے۔