حدیث نمبر: 323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟“ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: ”الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، أَفَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟“ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: ”الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ الْبُرَآءَ الْعَنَتَ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے اچھے لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ تمہارے شریر لوگ کون ہیں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چغل خور، پیاروں میں پھوٹ ڈالنے والے، بے گناہ لوگوں کے لیے مسائل اور مشکلات پیدا کرنے والے بدترین ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)بہترین لوگ وہ ہیں جن کی شکل و صورت، گفتگو، انداز زندگی میں عاجزی اور سکینت نمایاں ہو۔ ان کو دیکھنے والا بلا ساختہ اللہ کو یاد کرے کہ یہ بندہ کس قدر اللہ کا فرما نبردار ہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ وہ جب بھی دیکھے گئے ان کی زبانوں پر اللہ کی بات تھی اور ان کے دل بھی ذکر الٰہی میں مشغول تھے۔ وہ اللہ کے احکام اور منہیات اور اس کے حلال و حرام کا تذکرہ کرتے پائے گئے۔
(۲) چغل خوری کے ذریعے معاشرے میں فساد برپا کرنا اور باہم شیر و شکر لوگوں میں پھوٹ اور فساد ڈالنا اور بے قصور اور شریف لوگوں کو مسائل میں الجھانا، ان کے سکون کو برباد کرنا، انہیں گناہ میں دھکیلنا یا ناجائز کیسوں میں الجھانا بدترین کام ہے اور ایسا کرنے والے بھی بدترین لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فساد برپا کرنے کو قتل سے بھی برا قرار دیا گیا ہے۔ (البقرة:۹۱)

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 323 سے ماخوذ ہے۔