الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ التّلاعُنِ بِلَعْنَةِ اللهِ وَبِغَضَبِ اللهِ وَبِالنَّارِ باب: ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت، اللہ کے غضب، اور دوزخ میں جانے کی بدعا کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 320
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”لَا تَتَلاَعَنُوا بِلَعْنَةِ اللهِ، وَلاَ بِغَضَبِ اللهِ، وَلاَ بِالنَّارِ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت نہ کرو، اور نہ یوں کہو کہ تجھ پر اللہ کا غضب ہو، اور نہ یوں کہو کہ تو دوزخ میں جائے گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم دوسری صحیح احادیث سے ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے روکا گیا ہے جیسا کہ گزشتہ ابواب سے بھی ظاہر ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم دوسری صحیح احادیث سے ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے روکا گیا ہے جیسا کہ گزشتہ ابواب سے بھی ظاہر ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 320 سے ماخوذ ہے۔