حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنِ الْعَلاَءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لَا يَنْبَغِي لِلصِّدِّيقِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا‏.‏“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدیق کے یہ شایان شان نہیں کہ وہ کثرت سے لعنت کرے۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 317
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه مسلم ، كتاب البر و الصلة : 84 ، 2597»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
جو شخص اپنے عمل سے اپنے قول کی تصدیق کرے اسے صدیق کہا جاتا ہے۔ نبوت کے بعد صدیقیت کا درجہ ہے۔ اس حدیث میں صدیق سے مراد سیدنا ابوبکر صدیق ہیں جنہوں نے اپنے غلام پر لعنت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تنبیہ فرمائی۔ یاد رہے کہ صدیق معصوم نہیں ہوتا ہے اور نہ ایک آدھ دفعہ لعنت کرنے سے درجہ صدیقیت سے نکلتا ہے کیونکہ حدیث میں صراحت ہے کہ جو کثرت سے ایسا کرے وہ اس لائق نہیں کہ صدیق کہلوائے۔ بشری کمزوری کے تحت کبھی کبھار زبان سے لعنت کا لفظ نکل جائے تو یہ صدیقیت کے منافي نہیں اسی طرح اس شخص پر لعنت کرنا جائز ہے جسے قرآن و حدیث میں ملعون قرار دیا گیا ہو۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 317 سے ماخوذ ہے۔