حدیث نمبر: 298
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ، سَمِعْتُ جَابِرًا: مَا سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ قَطُّ فَقَالَ: لَا.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز طلب کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں نہیں دوں گا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم بخل کی مذموم صفت سے مبرا تھے بلکہ فقیری میں شہنشاہی کی مثال تھے۔ گھر میں نہ ہوتا تو ادھار لے کر دیتے یا آئندہ آنے کا کہہ دیتے۔ نفي میں جواب نہ دیتے۔ (تفصیلی فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث:۲۷۹)

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 298 سے ماخوذ ہے۔