حدیث نمبر: 262
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ‏:‏ النِّعَمُ تُكْفَرُ، وَالرَّحِمُ تُقْطَعُ، وَلَمْ نَرَ مِثْلَ تَقَارُبِ الْقُلُوبِ‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: نعمتوں کی ناقدری کی جاتی ہے، اور رحم کو کاٹا جاتا ہے، اور ہم نے دلوں کی قربت جیسی کوئی الفت نہیں دیکھی۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 262
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه ابن المبارك فى الذهب : 362 و ابن المقرى فى معجمه : 222 و الحاكم : 359/2 و البيهقي فى شعب الإيمان : 9032»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کا باہمی تعلق کسی نعمت اور احسان کی بنیادی پر ہو تو اس کے ٹوٹنے کا امکان ہوتا ہے کہ لوگ احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسان کرنے والے کی بسا اوقات ناقدری کرتے ہیں۔ اسی طرح رشتہ داری بھی بسا اوقات باہمی اختلاف و انتشار یا دوری کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے کیونکہ قرابت داری بھی محبت کی محتاج ہوئی ہے لیکن اگر دلی طور پر قربت ہو اور ایک دوسرے سے الفت ہو تو وہ کسی احسان یا رشتہ داری کی محتاج نہیں ہوتی۔ ایسی قربت ہی ایک دوسرے سے اختیار کرنے کا حکم ہے۔ واللہ اعلم
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 262 سے ماخوذ ہے۔