حدیث نمبر: 233
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہر نیکی صدقہ ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ’’نبیکم‘‘ اس لیے کہا تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو غور سے سنیں اور پھر اس کے مطابق عمل کریں، نیز نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھیں۔
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ’’نبیکم‘‘ اس لیے کہا تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو غور سے سنیں اور پھر اس کے مطابق عمل کریں، نیز نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھیں۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 233 سے ماخوذ ہے۔