الادب المفرد
كتاب المعروف— كتاب المعروف
بَابُ إِمَاطَةِ الأذَى باب: تکلیف دہ چیز (راستے سے ہٹانے) کا بیان
حدیث نمبر: 228
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، قَالَ: ”أَمِطِ الأَذَى عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایسے عمل کی طرف میری راہنمائی فرمائیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹاؤ۔“