الادب المفرد
كتاب الوالدين— كتاب الوالدين
بَابُ يَبَرُّ وَالِدَيْهِ مَا لَمْ يَكُنْ مَعْصِيَةً باب: جائز حد تک والدین کے ساتھ ہر ممکن حسن سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الأَعْمَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ الْجِهَادَ، فَقَالَ: ”أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟“ فَقَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: ”فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ وہ جہاد (میں شریک ہونے) کا ارادہ رکھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تیرے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر انہی میں جا کر جہاد کر۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)جہاد کو اسلام کی چوٹی کہا گیا ہے اور ہجرت انسان کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ان دونوں اعمال کی اہمیت اپنی اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اگر ضعیف والدین خدمت کے محتاج ہوں تو ان کی خدمت کرکے انہیں خوش کرنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے۔
(۲) اس حدیث میں اس بات کا اشارہ بھی ملتا ہے کہ انسان کے سامنے اگر دو کام ہوں اور دونوں بیک وقت ممکن نہ ہوں تو ان میں سے کسی ایک کی ترجیح کے لیے کسی صاحب علم و بصیرت سے مشورہ لے لینا چاہیے۔
(۳) حاکم وقت یا تنظیم کے سربراہ کو اپنے کارکنان کے گھریلو حالات سے آگاہ رہنا چاہیے اور انہیں کسی محاذ پر بھیجنے سے پہلے ان کی گھریلو مصلحت اور مصلحت عامہ کا موازنہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے گھر کا نظام درہم برہم نہ ہو۔
(۴) والدین اگر مسلمان ہوں اور کسی مصلحت کی خاطر بیٹے کو جہاد سے روکیں تو اسے رک جانا چاہیے تا وقت کہ وہ اس پر رضا مند ہو جائیں، نیز اس معاملے میں والد اور والدہ برابر ہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس پر جمہور علماء کا اتفاق ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی خدمت جہاد سے بھی زیادہ اہم ہے۔
(۵) ((ففیهما فجاهد))لغوی طور پر ہر اس فعل کو جہاد سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں انسان اپنے آپ کو تھکا دے۔ یہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے نفس سے جہاد کرو اور اپنے آپ کو تھکا دو۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تیرے والدین زندہ ہیں تو ان کے ساتھ حسن سلوک اور نیکی کی ہر ممکن کوشش کر تو دشمن سے قتال کرنے کے درجے تک پہنچ جائے گا۔ عمومی حالات میں جہاد کیونکہ فرض کفایہ ہے اور امیر کے حکم سے فرض عین ہوتا ہے اس کے برعکس والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک ہر وقت فرض عین ہے۔
(۶) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم میں اس بات کا اشارہ بھی موجود ہے کہ والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک میں بعض اوقات مشقت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے، اسی لیے ان کی خدمت کو جہاد سے تعبیر کیا ہے، اس میں صبر و تحمل سے کام لینا ضروری ہے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 20 سے ماخوذ ہے۔