الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ لِيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ فِي الضَّرْبِ باب: چہرے پر مارنے سے اجتناب کا بیان
حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَابَّةٍ قَدْ وُسِمَ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا، لاَ يَسِمَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ وَلاَ يَضْرِبَنَّهُ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانور کے پاس سے گزرے جسے داغا گیا تھا اور اس کے نتھنوں سے داغنے کی وجہ سے دھواں نکل رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ کیا ہے اس پر اللہ کی لعنت ہو، کوئی شخص ہرگز چہرے پر نہ داغے، اور نہ اس پر مارے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)جانوروں یا انسانوں کو داغنے کے جواز اور عدم جواز سے متعلق دونوں طرح کے دلائل ملتے ہیں راجح مسلک درج ذیل ہے: ٭ کسی بھی جانور یا انسان کے چہرے پر داگنا ناجائز اور حرام ہے۔
٭ انسان کو چہرے کے علاوہ جسم کے کسی دوسرے حصے پر بیماری وغیرہ کی وجہ سے داغنا جائز ہے، تاہم افضل یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔
٭ جانوروں کو چہرے کے علاوہ داغنا جائز ہے، البتہ زکاۃ اور جزیے کے جانوروں کو (بطور علامت)داغنا مستحب ہے۔
(۲) جہاں تک چہرے پر مارنے کا تعلق ہے تو جانور اور انسان ہر دو کے چہرے پر مارنا منع ہے کیونکہ چہرہ قابل احترام ہے، البتہ یہ حرمت انسان کے حق میں زیادہ شدید ہے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 175 سے ماخوذ ہے۔