الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ مَنْ عَدَّ عَلَى خَادِمِهِ مَخَافَةَ سُوءِ الظَّنِّ باب: خادم کے بارے میں بدگمانی سے بچنے کے لیے سامان گن کر رکھنا
حدیث نمبر: 169
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ مُضَرِّبٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَلْمَانَ: إِنِّي لَأَعُدُّ الْعُرَاقَ خَشْيَةَ الظَّنِّ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حارثہ بن مضرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: میں بدگمانی سے بچنے کے لیے معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن لیتا ہوں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
ابو العالیہ رحمہ اللہ کے اثر اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے فرمان سے گھریلو ملازمین سے برتاؤ کی راہنمائی ملتی ہے کہ گھریلو اشیاء کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ بدگمانی کا موقع نہ ملے اور ملازمین بھی آزمائش میں نہ پڑیں۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 169 سے ماخوذ ہے۔