الادب المفرد
كتاب الكرم و يتيم— كتاب الكرم و يتيم
بَابُ خَيْرُ بَيْتٍ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ باب: بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس سے حسن سلوک ہوتا ہو
حدیث نمبر: 137
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَتَّابٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”خَيْرُ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ، وَشَرُّ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُسَاءُ إِلَيْهِ، أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ“، يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کا وہ گھر سب سے اچھا ہے جس میں کوئی یتیم ہو جس کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں کا وہ گھر سب سے برا ہے جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا ہو۔ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح اکٹھے ہوں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
یہ روایت:أنا وکافل الیتیم....والے جملے کے علاوہ ضعیف ہے۔ یہ جملہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ (الضعیفة:۱۶۳۷)
یہ روایت:أنا وکافل الیتیم....والے جملے کے علاوہ ضعیف ہے۔ یہ جملہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ (الضعیفة:۱۶۳۷)
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 137 سے ماخوذ ہے۔