حدیث نمبر: 1298
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْخَيْرِ يُكَنَّى أَبَا عُقْبَةَ قَالَ: مَرَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مَرَّةً بِالطَّرِيقِ، فَمَرَّ بِغِلْمَةٍ مِنَ الْحَبَشِ، فَرَآهُمْ يَلْعَبُونَ، فَأَخْرَجَ دِرْهَمَيْنِ فَأَعْطَاهُمْ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے ایک نیک صالح بزرگ، جنہیں ابو عقبہ کہا جاتا تھا، نے بتایا کہ میں ایک دفعہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک راستے سے گزرا۔ چنانچہ وہ حبشی بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے۔ انہوں نے دو درہم نکالے اور انہیں دے دیے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں شیخ من اہل الخیر مجہول ہے۔ اس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں شیخ من اہل الخیر مجہول ہے۔ اس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1298 سے ماخوذ ہے۔