الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ باب: مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا
حدیث نمبر: 1278
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ مومن دین اور دنیا ہر معاملے میں سمجھ دار اور ذہین و فطین ہوتا ہے۔ وہ غافل نہیں ہوتا کہ ایک ہی معاملے میں بار بار دھوکے کا شکار ہو جائے۔ اس سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو ڈسے ہوئے انسان کی طرح بے چین رہتا ہے اور دوبارہ اس راستے کی طرف منہ نہیں کرتا۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1278 سے ماخوذ ہے۔