الادب المفرد
كتاب الختان— كتاب الختان
بَابُ الْخِتَانِ لِلْكَبِيرِ باب: بڑی عمر والے کے ختنے کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1252
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الأُوَيْسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَسْلَمَ أُمِرَ بِالِاخْتِتَانِ وَإِنْ كَانَ كَبِيرًا.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: جب کوئی آدمی مسلمان ہوتا تھا تو اسے ختنے کروانے کا حکم دیا جاتا، خواہ وہ بڑی عمر کا ہوتا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ قرون اولیٰ میں نو مسلموں کو ختنہ کروانے کا حکم دیا جاتا تھا، لہٰذا حسن بصری رحمہ اللہ کا اعتراض محل نظر ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ قرون اولیٰ میں نو مسلموں کو ختنہ کروانے کا حکم دیا جاتا تھا، لہٰذا حسن بصری رحمہ اللہ کا اعتراض محل نظر ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1252 سے ماخوذ ہے۔