حدیث نمبر: 1246
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ قَالَ: خَتَنَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنَا وَنُعَيْمًا، فَذَبَحَ عَلَيْنَا كَبْشًا، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَإِنَّا لَنَجْذَلُ بِهِ عَلَى الصِّبْيَانِ أَنْ ذَبَحَ عَنَّا كَبْشًا.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرا اور نعیم کا ختنہ کیا تو ہماری طرف سے ایک مینڈھا ذبح کیا، چنانچہ ہم اس بات پر باقی بچوں پر فخر کرتے تھے کہ ہماری طرف سے مینڈھا ذبح ہوا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند عمر بن حمزہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
اس روایت کی سند عمر بن حمزہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1246 سے ماخوذ ہے۔