حدیث نمبر: 1181
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَجْلِسُ هَكَذَا مُتَرَبِّعًا، وَيَضَعُ إِحْدَى قَدَمَيْهِ عَلَى الأخْرَى‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح چار زانو (چوکڑی مار کر) بیٹھے تھے کہ انہوں نے ایک قدم دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب / حدیث: 1181
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : تقدم برقم : 1165م»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ چوکڑی مار کر ایک قدم کو دوسرے پر رکھ کر بیٹھنا جائز ہے۔ البتہ اگر ایک کپڑے میں انسان چت لیٹا ہو تو پھر ایک ٹانگ دوسری پر نہیں رکھنی چاہیے تاکہ ستر نہ کھل جائے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1181 سے ماخوذ ہے۔