الادب المفرد
كتاب— كتاب
بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ باب: تین آدمی ہوں تو دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِذَا كَانُوا ثَلاَثَةً، فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اگر تین سے زیادہ افراد ہوں تو پھر دو آدمیوں کا علیحدہ ہوکر گفتگو کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ سرگوشی خیر پر مبنی ہو۔
اگر تین سے زیادہ افراد ہوں تو پھر دو آدمیوں کا علیحدہ ہوکر گفتگو کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ سرگوشی خیر پر مبنی ہو۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1168 سے ماخوذ ہے۔