الادب المفرد
كتاب أهل الكتاب— كتاب أهل الكتاب
بَابُ: كَيْفَ الرَّدُّ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ؟ باب: ذمیوں کو سلام کا جواب کیسے دیا جائے؟
حدیث نمبر: 1107
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رُدُّوا السَّلاَمَ عَلَى مَنْ كَانَ يَهُودِيًّا، أَوْ نَصْرَانِيًّا، أَوْ مَجُوسِيًّا، ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يَقُولُ: ﴿وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا﴾ [النساء: 86].ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہودی، عیسائی اور مجوسی ہر ایک کو سلام کا جواب دو کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ”جب تمہیں تحفہ سلام پیش کیا جائے تو اس کا اچھے اور بہتر طریقے سے جواب دو یا اتنا ہی لوٹا دو۔“ [سورہ النساء: 86]
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح ہر کافر کو وہ مشرک ہو یا اہل کتاب سلام کا جواب دینا چاہیے تاہم وعلیک پر اکتفا کرنا چاہیے۔
اس سے معلوم ہوا کہ یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح ہر کافر کو وہ مشرک ہو یا اہل کتاب سلام کا جواب دینا چاہیے تاہم وعلیک پر اکتفا کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1107 سے ماخوذ ہے۔