الادب المفرد
كتاب أهل الكتاب— كتاب أهل الكتاب
بَابُ إِذَا كَتَبَ الذِّمِّيُّ فَسَلَّمَ، يُرَدُّ عَلَيْهِ باب: جب ذمی خط میں سلام لکھے تو اس کا جواب دیا جائے
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ عَبَّادٍ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ: كَتَبَ أَبُو مُوسَى إِلَى رُهْبَانٍ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ فِي كِتَابِهِ، فَقِيلَ لَهُ: أَتُسَلِّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ كَافِرٌ؟ قَالَ: إِنَّهُ كَتَبَ إِلَيَّ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ایک غیر مسلم چوہدری (یا راہب) کو خط لکھا تو اسے سلام بھی لکھا۔ ان سے کہا گیا: آپ اس کو سلام کرتے ہیں حالانکہ وہ کافر ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس نے مجھے اپنے خط میں سلام لکھا تھا؟ میں نے اس کا جواب دیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
جس طرح کافر کو زبان سے سلام میں پہل کرنا جائز نہیں اسی طرح خط میں بھی سلام میں پہل کرنا جائز نہیں، البتہ جواباً سلام کہنے کی طرح لکھنا بھی جائز ہے۔
جس طرح کافر کو زبان سے سلام میں پہل کرنا جائز نہیں اسی طرح خط میں بھی سلام میں پہل کرنا جائز نہیں، البتہ جواباً سلام کہنے کی طرح لکھنا بھی جائز ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1101 سے ماخوذ ہے۔