کتب حدیثسنن ابي داودابوابباب: عورتیں مردوں کے ساتھ راستہ میں کس طرح چلیں؟
حدیث نمبر: 5272
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي الْيَمَانِ , عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , " أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَاءِ فِي الطَّرِيقِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَاءِ : اسْتَأْخِرْنَ , فَإِنَّهُ لَيْسَ لَكُنَّ أَنْ تَحْقُقْنَ الطَّرِيقَ , عَلَيْكُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِيقِ , فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تَلْتَصِقُ بِالْجِدَارِ حَتَّى إِنَّ ثَوْبَهَا لَيَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ مِنْ لُصُوقِهَا بِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت فرماتے ہوئے سنا جب آپ مسجد سے باہر نکل رہے تھے اور لوگ راستے میں عورتوں میں مل جل گئے تھے ، تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا : ” تم پیچھے ہٹ جاؤ ، تمہارے لیے راستے کے درمیان سے چلنا ٹھیک نہیں ، تمہارے لیے راستے کے کنارے کنارے چلنا مناسب ہے “ پھر تو ایسا ہو گیا کہ عورتیں دیوار سے چپک کر چلنے لگیں ، یہاں تک کہ ان کے کپڑے ( دوپٹے وغیرہ ) دیوار میں پھنس جاتے تھے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب السلام / حدیث: 5272
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, شداد بن أبي عمرو : مجهول (تق: 2757), وأبوه مقبول (تق: 8270) أي مجهول الحال وللحديث شاهد ضعيف عند ابن حبان (الموارد: 1969), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11192) (حسن) »
حدیث نمبر: 5273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ , حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمَدَنِيِّ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يَمْشِيَ يَعْنِي , الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو دو عورتوں کے بیچ میں چلنے سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب السلام / حدیث: 5273
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, داود بن أبي صالح : منكر الحديث (تق: 1791) وقال أبو حاتم :’’ مجهول حدّث بحديث منكر‘‘ (الجرح والتعديل 416/3), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7662) (موضوع) » (داود بن ابی صالح حدیثیں گھڑتا تھا)