کتب حدیث › سنن ابي داود › ابواب › باب: آدمی نیا چاند دیکھے تو کیا کہے؟
❮
❯
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ ، قَالَ : " هِلَالُ خَيْرٍ ، وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ ، وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ ، وَرُشْدٍ آمَنْتُ بِالَّذِي خَلَقَكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ يَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِشَهْرِ كَذَا ، وَجَاءَ بِشَهْرِ كَذَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قتادہ کہتے ہیں کہ` انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو فرماتے : «هلال خير ورشد هلال خير ورشد هلال خير ورشد آمنت بالذي خلقك» ” یہ خیر و رشد کا چاند ہے ، یہ خیر و رشد کا چاند ہے ، یہ خیر و رشد کا چاند ہے ، میں ایمان لایا اس پر جس نے تجھے پیدا کیا ہے “ یہ تین مرتبہ فرماتے ، پھر فرماتے : شکر ہے ، اس اللہ کا جو فلاں مہینہ لے گیا اور فلاں مہینہ لے آیا ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب النوم / حدیث: 5092
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, السند مرسل،وروي متصلاً ولا يصح كما قال الإمام أبو داود رحمه اللّٰه في كتاب المراسيل (527), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 176
تخریج حدیث « تفرد بہ ابو داود (ضعیف الإسناد) » (سند میں قتادہ تابعی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان انقطاع ہے، معلوم نہیں کہ تابعی کو ساقط کیا ہے یا صحابی کو، جب کہ قتادہ مدلس بھی ہیں )
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ حُباب أَخْبَرَهُمْ ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ صَرَفَ وَجْهَهُ عَنْهُ " , قَالَ أَبُو دَاوُدَ : لَيْسَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْباب حَدِيثٌ مُسْنَدٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قتادہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو آپ اس سے اپنا منہ پھیر لیتے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس باب میں کوئی صحیح مسند حدیث نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب النوم / حدیث: 5093
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, السند مرسل, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 176
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود (ضعیف الإسناد) » (یہ روایت مرسل ہے، نیز قتادہ مدلس ہیں)