کتب حدیثسنن ابي داودابوابباب: سنار (جوہری) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3430
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ ، قَالَ : " قَطَعْتُ مِنْ أُذُنِ غُلَامٍ أَوْ قُطِعَ مِنْ أُذُنِي ، فَقَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ حَاجًّا ، فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ ، فَرَفَعَنَا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عُمَرُ : إِنَّ هَذَا قَدْ بَلَغَ الْقِصَاصَ ادْعُوا لِي حَجَّامًا لِيَقْتَصَّ مِنْهُ ، فَلَمَّا دُعِيَ الْحَجَّامُ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : إِنِّي وَهَبْتُ لِخَالَتِي غُلَامًا ، وَأَنَا أَرْجُو أَنْ يُبَارَكَ لَهَا فِيهِ ، فَقُلْتُ لَهَا : لَا تُسَلِّمِيهِ حَجَّامًا ، وَلَا صَائِغًا ، وَلَا قَصَّابًا " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَى عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاق ، قَالَ ابْنُ مَاجِدَةَ : رَجُلٌ مَنْ بَنِي سَهْمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوماجدہ کہتے ہیں` میں نے ایک غلام کا کان کاٹ لیا ، یا میرا کان کاٹ لیا گیا ، ( یہ شک راوی کو ہوا ہے ) ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے یہاں حج کے ارادے سے آئے ، ہم سب ان کے پاس جمع ہو گئے ، تو انہوں نے ہمیں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا ، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ معاملہ تو قصاص تک پہنچ گیا ہے ، کسی حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو میرے پاس بلا کر لاؤ تاکہ وہ اس سے ( جس نے کان کاٹا ہے ) قصاص لے ، پھر جب حجام ( پچھنا لگانے والا ) بلا کر لایا گیا ، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام ہبہ کیا اور میں نے امید کی کہ انہیں اس غلام سے برکت ہو گی تو میں نے ان سے کہا کہ اس غلام کو کسی حجام ( سینگی لگانے والے ) ، سنار اور قصاب کے حوالے نہ کر دینا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبدالاعلی نے اسے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : ابن ماجدہ بنو سہم کے ایک فرد ہیں اور انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ( عمر رضی اللہ عنہ سے ان کی روایت مرسل ہے )
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الإجارة / حدیث: 3430
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, علي بن ماجدة : مجهول (تقريب التهذيب: 4786) وقال البخاري :’’ لم يصح إسناده ‘‘ (التاريخ الكبير298/6), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 123
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10613)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/17) (ضعیف) » (اس کے راوی ابو ماجدہ مجہول ہیں نیز عمر رضی اللہ عنہ سے ان کا سماع نہیں ہے )
حدیث نمبر: 3431
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاق ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُرَقِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَاجِدَةَ السَّهْمِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابن ماجدہ سہمی نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے` اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الإجارة / حدیث: 3431
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, علي بن ماجدة : مجهول (تقريب التهذيب: 4786) وقال البخاري :’’ لم يصح إسناده ‘‘ (التاريخ الكبير298/6), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 123
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 10613) (ضعیف) » (عمر رضی اللہ عنہ سے ابو ماجدہ کی روایت مرسل ہے نیز وہ مجہول ہیں )
حدیث نمبر: 3432
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ،حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُرَقِيُّ ، عَنِ ابْنِ مَاجِدَةَ السَّهْمِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی ابن ماجدہ سہمی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے` اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم مثل روایت کی ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الإجارة / حدیث: 3432
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديثين السابقين (3430،3431), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 123
تخریج حدیث « انظر حدیث رقم : (3429)، (تحفة الأشراف: 10613) (ضعیف) » (دیکھئے حدیث سابق)