کتب حدیثسنن ابي داودابوابباب: جو اپنا سارا مال صدقہ میں دے دینے کی نذر مانے اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3317
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، وَابْنُ السَّرْحِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : فَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ ، وَكَانَ قَائِدَ كَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قُلْتُ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمْسِكْ عَلَيْكَ بَعْضَ مَالِكَ ، فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ ، قَالَ : فَقُلْتُ : إِنِّي أُمْسِكُ سَهْمِيَ الَّذِي بِخَيْبَرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ یہ ہے کہ میں اپنے سارے مال سے دستبردار ہو کر اسے اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر دوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنا کچھ مال اپنے لیے روک لو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے “ تو میں نے عرض کیا : میں اپنا خیبر کا حصہ اپنے لیے روک لیتا ہوں ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 3317
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, أصله متفق عليه، صحيح البخاري (4418) ومسلم (2769)
تخریج حدیث « سنن النسائی/ الأیمان 35 (3854)، انظر حدیث رقم : (2202)، (تحفة الأشراف: 11135) (صحیح) »
حدیث نمبر: 3318
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تِيبَ عَلَيْهِ : إِنِّي أَنْخَلِعُ مِنْ مَالِي ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، إِلَى خَيْرٌ لَكَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب ان کی توبہ قبول ہو گئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : میں اپنے مال سے دستبردار ہو جاتا ہوں ، پھر آگے راوی نے اسی طرح حدیث بیان کی : «خير لك» تک ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 3318
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (3317)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، وانظر حدیث رقم : (2202)،(تحفة الأشراف: 11135) (صحیح) »
حدیث نمبر: 3319
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ أَبُو لُبَابَةَ ، أَوْ مَنْ شَاءَ اللَّهُ : " إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ ، وَأَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي كُلِّهِ صَدَقَةً ، قَالَ : يُجْزِئُ عَنْكَ الثُّلُثُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` انہوں نے یا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے یا کسی اور نے جسے اللہ نے چاہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : میری توبہ میں شامل ہے کہ میں اپنے اس گھر سے جہاں مجھ سے گناہ سرزد ہوا ہے ہجرت کر جاؤں اور اپنے سارے مال کو صدقہ کر کے اس سے دستبردار ہو جاؤں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بس ایک ثلث کا صدقہ کر دینا تمہیں کافی ہو گا “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 3319
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (3439), انظر الحديث السابق (3317)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، وانظر حدیث رقم : (2202)، (تحفة الأشراف: 11135، 1249) (صحیح الإسناد) »
حدیث نمبر: 3320
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ أَبُو لُبَابَةَ ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ ، وَالْقِصَّةُ لِأَبِي لُبَابَةَ قَال أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ بَعْضِ بَنِي السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، وَرَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، مِثْلَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´زہری کہتے ہیں : مجھے ابن کعب بن مالک نے خبر دی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ` یہ ابولبابہ رضی اللہ عنہ تھے پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی اور واقعہ ابولبابہ کا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے یونس نے ابن شہاب سے اور ابن شہاب نے سائب بن ابولبابہ کے بیٹوں میں سے کسی سے روایت کیا ہے نیز اسے زبیدی نے زہری سے ، زہری نے حسین بن سائب بن ابی لبابہ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 3320
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, السند مرسل, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 120
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12149) (ضعیف الإسناد) » (اس کے راوی محمد بن متوکل حافظہ کے سخت کمزور ہیں اور حسین بن ابی السائب یا بعض بنی السائب مجہول ہیں )
حدیث نمبر: 3321
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ إِسْحَاق ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، فِي قِصَّتِهِ ، قَالَ : قُلْتُ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي إِلَى اللَّهِ ، أَنْ أَخْرُجَ مِنْ مَالِي كُلِّهِ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ صَدَقَةً ، قَالَ : لَا ، قُلْتُ : فَنِصْفُهُ ، قَالَ : لَا ، قُلْتُ : فَثُلُثُهُ ، قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : فَإِنِّي سَأُمْسِكُ سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے اسی قصہ میں روایت ہے ، وہ کہتے ہیں` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری توبہ میں یہ شامل ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں اپنا سارا مال صدقہ کر دوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : نصف صدقہ کر دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : ثلث صدقہ کر دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں “ میں نے کہا : تو میں اپنا خیبر کا حصہ روک لیتا ہوں ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 3321
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن, انظر الحديث السابق (3317)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، انظر رقم (2202)، (تحفة الأشراف: 11135) (حسن صحیح) »