سنن ابوداود — حدیث نمبر 981
باب: تشہد کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود (نماز) پڑھنے کا بیان۔
باب الصَّلاَةِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ التَّشَهُّدِ
حدیث نمبر: 981
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، بِهَذَا الْخَبَرِ ، قَالَ : " قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ " .
´اس سند سے بھی عقبہ بن عمرو ( ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ ) سے یہی حدیث مروی ہے` اس میں ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یوں کہو «اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد» ” اے اللہ ! نبی امی محمد اور آپ کی آل پر اپنی رحمت نازل فرما “ ۔
محمد بن عبداللہ بن زید نے سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث نقل کی کہ: ”کہا کرو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ»“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´تشہد کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود (نماز) پڑھنے کا بیان۔`
اس سند سے بھی عقبہ بن عمرو (ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ) سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یوں کہو «اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد» "اے اللہ! نبی امی محمد اور آپ کی آل پر اپنی رحمت نازل فرما۔" [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 981]

981۔ اردو حاشیہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امی ہونے کا معنی یہ ہیں کہ آپ روایتی انداز میں لوگوں کے ہاں پڑھے ہوئے نہیں ہیں۔ بلکہ جبرئیل امین کے شاگرد ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امی ہونے کا معنی یہ ہیں کہ آپ روایتی انداز میں لوگوں کے ہاں پڑھے ہوئے نہیں ہیں۔ بلکہ جبرئیل امین کے شاگرد ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 981 سے ماخوذ ہے۔