سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب التَّشَهُّدِ باب: تشہد (التحیات) کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ،حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَمَّا بَعْدُ " أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ أَوْ حِينَ انْقِضَائِهَا فَابْدَءُوا قَبْلَ التَّسْلِيمِ ، فَقُولُوا : التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ وَالصَّلَوَاتُ وَالْمُلْكُ لِلَّهِ ، ثُمَّ سَلِّمُوا عَلَى الْيَمِينِ ، ثُمَّ سَلِّمُوا عَلَى قَارِئِكُمْ ، وَعَلَى أَنْفُسِكُمْ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى كُوفِيُّ الْأَصْلِ كَانَ بِدِمَشْقَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : دَلَّتْ هَذِهِ الصَّحِيفَةُ عَلَى أَنَّ الْحَسَنَ سَمِعَ مِنْ سَمُرَةَ .
´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے «اما بعد» کے بعد کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ جب تم نماز کے بیچ میں یا اخیر میں بیٹھو تو سلام پھیرنے سے قبل یہ دعا پڑھو : «التحيات الطيبات والصلوات والملك لله» پھر دائیں جانب سلام پھیرو ، پھر اپنے قاری پر اور خود اپنے اوپر سلام کرو ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ صحیفہ ( جسے سمرہ نے اپنے بیٹے کے پاس لکھ کر بھیجا تھا ) یہ بتا رہا ہے کہ حسن بصری نے سمرہ سے سنا ہے ۱؎ ۔
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ”اما بعد! رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جب نماز کا درمیانی قعدہ ہو یا اس کی انتہا، تو سلام کہنے سے پہلے (تشہد سے ابتدا کرو اور) کہا کرو: «التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ وَالصَّلَوَاتُ وَالْمُلْكُ لِلَّهِ» ”تمام پاکیزہ تعظیمات، اذکار اور ملک اللہ ہی کے لیے ہے۔“ پھر دائیں طرف سلام کرو، پھر اپنے قاری اور اپنے آپ پر سلام کرو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن موسیٰ اصل میں کوفے کے ہیں اور دمشق میں مقیم تھے، اور یہ صحیفہ دلیل ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے۔