سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ باب: آدمی رکوع اور سجدے میں کیا کہے؟
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى أَوْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، بِمَعْنَاهُ زَادَ ، قَالَ : " فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ ، قَالَ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ، ثَلَاثًا وَإِذَا سَجَدَ ، قَالَ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ ، ثَلَاثًا " . قَالَ أَبُو دَاوُد : وَهَذِهِ الزِّيَادَةُ نَخَافُ أَنْ لَا تَكُونَ مَحْفُوظَةً ، قَالَ أَبُو دَاوُد : انْفَرَدَ أَهْلُ مِصْرَ بِإِسْنَادِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ : حَدِيثِ الرَّبِيعِ وَحَدِيثِ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ .
´اس طریق سے بھی عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے ، اس میں راوی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو تین بار «سبحان ربي العظيم وبحمده» کہتے ، اور جب سجدہ کرتے تو تین بار «سبحان ربي الأعلى وبحمده» کہتے ۱؎ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ «وبحمده» کا یہ اضافہ محفوظ نہ ہو ۲؎ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ربیع اور احمد بن یونس کی ان دونوں حدیثوں کی اسناد کے سلسلے میں اہل مصر منفرد ہیں ۔
جناب ایوب بن موسیٰ یا موسیٰ بن ایوب نے اپنی قوم کے ایک آدمی سے، انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے اس کے ہم معنی روایت کیا ہے اور اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو کہتے: ”«سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» تین بار اور جب سجدہ کرتے تو کہتے «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ» تین بار۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”ہمارے خیال میں یہ اضافہ محفوظ نہیں ہے۔“ اور اہل مصر ان دونوں احادیث کو (حدیث ربیع اور حدیث احمد بن یونس کو) سنداً بیان کرنے میں منفرد ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس طریق سے بھی عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے، اس میں راوی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو تین بار «سبحان ربي العظيم وبحمده» کہتے، اور جب سجدہ کرتے تو تین بار «سبحان ربي الأعلى وبحمده» کہتے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ «وبحمده» کا یہ اضافہ محفوظ نہ ہو ۲؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ربیع اور احمد بن یونس کی ان دونوں حدیثوں کی اسناد کے سلسلے میں اہل مصر منفرد ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 870]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علامہ ابن الصلاح وغیرہ نے «وبحمده» کے اضافے کا انکار کیا ہے۔ مگر متعدد اسانید کی بنا پر اسے تقویت مل جاتی ہے۔ اور یہ انکار قابل توجہ نہیں رہتا۔ امام احمد رحمہ اللہ سے اس کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: میں «وبحمده» کے لفظ نہیں کہتا۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [نيل الاوطار، باب الذكر فى الركوع والسجود۔ 274/2]