سنن ابوداود — حدیث نمبر 87
باب: نبیذ سے وضو کرنے کا بیان۔
باب الْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ
حدیث نمبر: 87
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ ، قَالَ : " سَأَلْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَاءٌ وَعِنْدَهُ نَبِيذٌ ، أَيَغْتَسِلُ بِهِ ؟ قَالَ : لَا " .
´ابوخلدہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابوالعالیہ سے اس شخص کے متعلق پوچھا جسے جنابت لاحق ہوئی ہو اور اس کے پاس پانی نہ ہو ، بلکہ نبیذ ہو تو کیا وہ اس سے غسل کر سکتا ہے ؟ آپ نے کہا : نہیں ۔
ابو خلدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب ابوالعالیہ (تابعی) رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ایک شخص جسے جنابت لاحق ہوئی ہو، اس کے پاس پانی نہ ہو مگر نبیذ (کھجور یا کشمش کا پانی) موجود ہو تو کیا وہ اس سے غسل کر لے؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“