سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَا يُجْزِئُ الأُمِّيَّ وَالأَعْجَمِيَّ مِنَ الْقِرَاءَةِ باب: ان پڑھ (اُمّی) اور عجمی کے لیے کتنی قرآت کافی ہے؟
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، مِثْلَهُ لَمْ يَذْكُرِ التَّطَوُّعَ . قَالَ : كَانَ الْحَسَنُ " يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ إِمَامًا أَوْ خَلْفَ إِمَامٍ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَيُسَبِّحُ وَيُكَبِّرُ وَيُهَلِّلُ قَدْرَ ق ، وَالذَّارِيَاتِ " .
´حمید سے اسی کے مثل مروی ہے ، اس میں راوی نے نفل کا ذکر نہیں کیا ہے ، اس میں ہے کہ` حسن بصری ظہر اور عصر میں خواہ وہ امام ہوں یا امام کے پیچھے ہوں ، سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور سورۃ ” ق “ اور سورۃ ” ذاریات “ پڑھنے کے بقدر ( وقت میں ) تسبیح و تکبیر اور تہلیل کرتے تھے ۔
جناب حمید رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا اور نفل کا ذکر نہیں کیا، یہ بھی کہا کہ ”حسن بصری رحمہ اللہ ظہر اور عصر میں امام ہوتے ہوئے یا امام کے پیچھے بھی سورہ فاتحہ پڑھتے اور «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ اور «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہتے اور (﴿سورة ق﴾ [سورة ق: 1]) اور ﴿سورة الذاريات﴾ [سورة الذاريات: 1] کے بقدر کہتے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
حمید سے اسی کے مثل مروی ہے، اس میں راوی نے نفل کا ذکر نہیں کیا ہے، اس میں ہے کہ حسن بصری ظہر اور عصر میں خواہ وہ امام ہوں یا امام کے پیچھے ہوں، سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور سورۃ "ق" اور سورۃ "ذاریات" پڑھنے کے بقدر (وقت میں) تسبیح و تکبیر اور تہلیل کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 834]
پہلی حدیث منقطع ہے، اور دوسری جناب حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت اعمال ہی میں خیر اور نجات ہے اور اس قدر ضرور ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اثنائے قرات میں آیات رحمت پر دعا اور آیات عذاب پر تعوذ اور استغفار کیا کرتے تھے۔ ایسے ہی قنوت میں سجدوں کے درمیان رکوع اور سجدوں میں تشہد کے بعد حسب حال دعائیں وارد ہیں اور کی جا سکتی ہیں۔