سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ باب: ظہر کی قرآت کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، بِبَعْضِ هَذَا ، وَزَادَ فِي الْأُخْرَيَيْنِ : بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَزَادَ . عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ : " وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مَا لَا يُطَوِّلُ فِي الثَّانِيَةِ ، وَهَكَذَا فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ ، وَهَكَذَا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ " .
´اس سند سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے گزشتہ حدیث کے بعض حصے مروی ہیں ، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ` آپ پچھلی دونوں رکعتوں میں ( صرف ) سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور حسن بن علی نے بواسطہ «يزيد بن هارون عن همام» اتنی زیادتی اور کی ہے کہ آپ پہلی رکعت اتنی لمبی کرتے جتنی دوسری نہیں کرتے تھے اور اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں ( بھی کرتے تھے ) ۔
جناب عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے اس مذکورہ حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا اور اضافہ کیا کہ ”آپ ﷺ آخری دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ پڑھتے۔“ (یزید بن ہارون نے) ہمام سے یہ مزید بیان کیا کہ ”آپ ﷺ پہلی رکعت اس قدر لمبی کرتے کہ دوسری اتنی لمبی نہ کرتے اور ایسے ہی عصر اور فجر میں بھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اس سند سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے گزشتہ حدیث کے بعض حصے مروی ہیں، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ پچھلی دونوں رکعتوں میں (صرف) سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور حسن بن علی نے بواسطہ «يزيد بن هارون عن همام» اتنی زیادتی اور کی ہے کہ آپ پہلی رکعت اتنی لمبی کرتے جتنی دوسری نہیں کرتے تھے اور اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں (بھی کرتے تھے)۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 799]
یہ حدیث نص ہے کہ ہر رکعت میں فاتحہ پڑھی جائے گی۔ [فتح الباري]