سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَنْ لَمْ يَذْكُرِ الرَّفْعَ عِنْدَ الرُّكُوعِ باب: جنہوں نے رکوع کے وقت رفع یدین کا ذکر نہیں کیا ہے ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 750
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ الْبَرَاءِ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى قَرِيبٍ مِنْ أُذُنَيْهِ ثُمَّ لَا يَعُودُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس طریق سے بھی یزید سے شریک ہی کی حدیث کی طرح حدیث مروی ہے` اس میں انہوں نے «ثم لا يعود» ( پھر ایسا نہیں کرتے تھے ) کا لفظ نہیں کہا ہے ۔ سفیان کہتے ہیں : اس کے بعد ہم سے یزید نے کوفہ میں «ثم لا يعود» کہا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث کو ہشیم ، خالد اور ابن ادریس نے یزید سے روایت کیا ہے ، ان لوگوں نے «ثم لا يعود» کا ذکر نہیں کیا ہے ۔