حدیث نمبر: 707
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ . ح وحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ نَزَلَ بِتَبُوكَ وَهُوَ حَاجٌّ ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ مُقْعَدٍ فَسَأَلَهُ عَنْ أَمْرِهِ ، فَقَالَ لَهُ : سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا فَلَا تُحَدِّثْ بِهِ مَا سَمِعْتَ أَنِّي حَيٌّ ، " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ بِتَبُوكَ إِلَى نَخْلَةٍ ، فَقَالَ : هَذِهِ قِبْلَتُنَا ، ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهَا ، فَأَقْبَلْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَسْعَى حَتَّى مَرَرْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا ، فَقَالَ : قَطَعَ صَلَاتَنَا قَطَعَ اللَّهُ أَثَرَهُ " ، فَمَا قُمْتُ عَلَيْهَا إِلَى يَوْمِي هَذَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´غزوان کہتے ہیں کہ` وہ حج کو جاتے ہوئے تبوک میں اترے ، انہیں ایک اپاہج آدمی نظر آیا ، انہوں نے اس سے اس کا حال پوچھا ، تو اس آدمی نے غزوان سے کہا کہ میں تم سے ایک حدیث بیان کروں گا ، بشرطیکہ تم اس حدیث کو کسی سے اس وقت تک بیان نہ کرنا جب تک تم یہ سننا کہ میں زندہ ہوں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک میں ایک درخت کی آڑ میں اترے اور فرمایا : ” یہ ہمارا قبلہ ہے “ ، پھر آپ نے اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنی شروع کی ، میں ایک لڑکا تھا ، دوڑتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے اور درخت کے بیچ سے ہو کر گزر گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس نے ہماری نماز کاٹ دی ، اللہ اس کا قدم کاٹ دے “ ، چنانچہ اس روز سے آج تک میں اس پر کھڑا نہ ہو سکا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / تفرح أبواب ما يقطع الصلاة وما لا تقطعها / حدیث: 707
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سعيد بن غزوان مستور و أبو ه مجهول (تقريب : 2378،5355), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 38
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15656) (ضعیف) » (اس کے راوی سعید بن غزوان مجہول ہیں)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 705

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´کن چیزوں کے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟`
غزوان کہتے ہیں کہ وہ حج کو جاتے ہوئے تبوک میں اترے، انہیں ایک اپاہج آدمی نظر آیا، انہوں نے اس سے اس کا حال پوچھا، تو اس آدمی نے غزوان سے کہا کہ میں تم سے ایک حدیث بیان کروں گا، بشرطیکہ تم اس حدیث کو کسی سے اس وقت تک بیان نہ کرنا جب تک تم یہ سننا کہ میں زندہ ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک میں ایک درخت کی آڑ میں اترے اور فرمایا: یہ ہمارا قبلہ ہے، پھر آپ نے اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنی شروع کی، میں ایک لڑکا تھا، دوڑتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے اور درخت کے بیچ سے ہو کر گزر گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے ہماری نماز کاٹ دی، اللہ اس کا قدم کاٹ دے، چنانچہ اس روز سے آج تک میں اس پر کھڑا نہ ہو سکا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب ما يقطع الصلاة وما لا تقطعها /حدیث: 707]
707۔ اردو حاشیہ:
: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا والی مذکورہ تینوں روایات (سنن ابی داود کی 705، 706، 707) ضعیف ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 707 سے ماخوذ ہے۔