سنن ابي داود
تفرح أبواب الصفوف— ابواب: صف بندی کے احکام ومسائل
باب تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ باب: صفوں کو درست اور برابر کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ أَخَذَهُ بِيَمِينِهِ ثُمَّ الْتَفَتَ ، فَقَالَ : اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ ، ثُمَّ أَخَذَهُ بِيَسَارِهِ ، فَقَالَ : اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ .
´اس سند سے بھی انس رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتے ، پھر ( نمازیوں کی طرف ) متوجہ ہوتے ، اور فرماتے : ” سیدھے ہو جاؤ ، اپنی صفیں درست کر لو “ ، پھر اسے بائیں ہاتھ سے پکڑتے اور فرماتے : ” سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں درست کر لو “ ۔
جناب محمد بن مسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مذکورہ حدیث بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے، پھر (دائیں صف کی طرف) متوجہ ہو کر کہتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ، اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑتے (اور بائیں جانب متوجہ ہوتے) اور فرماتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اس سند سے بھی انس رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتے، پھر (نمازیوں کی طرف) متوجہ ہوتے، اور فرماتے: "سیدھے ہو جاؤ، اپنی صفیں درست کر لو"، پھر اسے بائیں ہاتھ سے پکڑتے اور فرماتے: "سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں درست کر لو۔" [سنن ابي داود/تفرح أبواب الصفوف /حدیث: 670]
سنن ابی داود حدیث 669 اور 670 دونوں ضعیف ہیں۔ اس لیے اس میں صفوں کی درستی کی تاکید والی بات تو صحیح ہے، کیونکہ اس کا ذکر صحیح احادیث میں بھی ہے، لیکن اس کام کے لیے لکڑی کے استعمال والی بات صحیح نہیں ہے۔