سنن ابوداود — حدیث نمبر 62
باب: وضو ٹوٹے بغیر نیا وضو کرنے کا بیان۔
باب الرَّجُلِ يُجَدِّدُ الْوُضُوءَ مِنْ غَيْرِ حَدَثٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ . ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِ ابْنِ يَحْيَى أَتْقَنُ ، عَنْ غُطَيْفٍ ، وَقَالَ مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي غُطَيْفٍ الْهُذَلِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، فَلَمَّا نُودِيَ بِالظُّهْرِ تَوَضَّأَ فَصَلَّى ، فَلَمَّا نُودِيَ بِالْعَصْرِ تَوَضَّأَ ، فَقُلْتُ لَهُ : فَقَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ تَوَضَّأَ عَلَى طُهْرٍ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ ، وَهُوَ أَتَمُّ .
´ابوغطیف ہذلی کہتے ہیں کہ` میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا ، جب ظہر کی اذان ہوئی تو آپ نے وضو کر کے نماز پڑھی ، پھر عصر کی اذان ہوئی تو دوبارہ وضو کیا ، میں نے ان سے پوچھا ( اب نیا وضو کرنے کا کیا سبب ہے ؟ ) انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : ” جو شخص وضو پر وضو کرے گا اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ مسدد کی روایت ہے اور یہ زیادہ مکمل ہے ۔
ابو غطیف ہذلی کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ظہر کی اذان دی گئی تو انہوں نے وضو کیا اور نماز پڑھی، پھر عصر کے لیے اذان ہوئی تو انہوں نے (دوبارہ) وضو کیا، میں نے انہیں کہا: (جب آپ بے وضو نہیں ہوئے تو نیا وضو کرنے کی کیا ضرورت ہے؟) تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جو شخص باوضو ہوتے ہوئے وضو کرے اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت جناب مسدد کی ہے، جو (محمد بن یحییٰ کی روایت سے) زیادہ کامل ہے۔