سنن ابي داود
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب إِذَا صَلَّى ثُمَّ أَدْرَكَ جَمَاعَةً أَيُعِيدُ باب: جب کوئی جماعت سے نماز پڑھ چکا ہو پھر وہ دوسری جماعت پائے تو دوبارہ پڑھ سکتا ہے؟
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ يَعْنِي مَوْلَى مَيْمُونَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ عَلَى الْبَلَاطِ وَهُمْ يُصَلُّونَ ، فَقُلْتُ : أَلَا تُصَلِّي مَعَهُمْ ؟ قَالَ : قَدْ صَلَّيْتُ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ " .
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار کہتے ہیں :` میں بلاط میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا ، لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے کہا : آپ ان کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھ رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا : میں نماز پڑھ چکا ہوں اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ” تم کوئی نماز ایک دن میں دو بار نہ پڑھو “ ۔
سلیمان یعنی مولیٰ میمونہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بلاط پر آیا، وہاں لوگ نماز پڑھ رہے تھے (اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نماز میں شریک نہ تھے) میں نے ان سے کہا: ”کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟“ انہوں نے کہا: ”میں پڑھ چکا ہوں، میں رسول اللہ ﷺ سے سن چکا ہوں، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”ایک نماز کو ایک دن میں دو بار مت پڑھو۔“”
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار کہتے ہیں: میں بلاط میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے کہا: آپ ان کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نماز پڑھ چکا ہوں اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ "تم کوئی نماز ایک دن میں دو بار نہ پڑھو۔" [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 579]
اس کا مطلب ہے کہ اپنے طور پر بغیر کسی سبب کے ایک نماز کو دوبارہ نہ پڑھو، تاہم کوئی سبب ہو، تو پڑھناجائز ہے۔ جیسے کسی نے پہلے اکیلے نماز پڑھی ہو، پھر جماعت پائے یا کسی اکیلے کے ساتھ بطور صدقہ نماز میں شریک ہو تو جائز ہے۔ [حديث۔ 574]
یا کسی کی امامت کرائے تو بھی جائز ہے۔ [حديث 599]
ان صورتوں میں دوسری مرتبہ پڑھی گئی نماز اس کے لئے نفلی نماز ہو گی۔
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہم کو بلاط (ایک جگہ کا نام) پر بیٹھے ہوئے دیکھا، اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن! کیا بات ہے آپ کیوں نہیں نماز پڑھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: دراصل میں نماز پڑھ چکا ہوں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ایک دن میں دو بار نماز نہ لوٹائی جائے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 861]