سنن ابي داود
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فِي الصَّلاَةِ تُقَامُ وَلَمْ يَأْتِ الإِمَامُ يَنْتَظِرُونَهُ قُعُودًا باب: اقامت کے بعد امام مسجد نہ پہنچے تو لوگ بیٹھ کر امام کا انتظار کریں۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عِيسَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ ، قَالَ : حَتَّى تَرَوْنِي قَدْ خَرَجْتُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : لَمْ يَذْكُرْ قَدْ خَرَجْتُ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، لَمْ يَقُلْ فِيهِ : قَدْ خَرَجْتُ .
´یحییٰ سے اسی سند سے گذشتہ حدیث کے ہم مثل حدیث مروی ہے ، اس میں ہے` ” یہاں تک کہ تم مجھے دیکھ لو کہ میں نکل چکا ہوں “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : معمر کے علاوہ کسی نے «قد خرجت» کا لفظ ذکر نہیں کیا ۔ ابن عیینہ نے بھی اسے معمر سے روایت کیا ہے ، اس میں بھی انہوں نے «قد خرجت» نہیں کہا ہے ۔
یحییٰ نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا، انہوں نے کہا کہ: ”(اس وقت تک کھڑے نہ ہو) حتیٰ کہ مجھے دیکھ لو کہ میں گھر میں سے نکل آیا ہوں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ «قد خرجت» کے الفاظ صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کیے ہیں۔ ابن عیینہ رحمہ اللہ نے معمر رحمہ اللہ سے روایت کیا تو اس میں «قد خرجت» کے الفاظ بیان نہیں کیے۔