حدیث نمبر: 5273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ , حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمَدَنِيِّ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يَمْشِيَ يَعْنِي , الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو دو عورتوں کے بیچ میں چلنے سے منع فرمایا ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب السلام / حدیث: 5273
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, داود بن أبي صالح : منكر الحديث (تق: 1791) وقال أبو حاتم :’’ مجهول حدّث بحديث منكر‘‘ (الجرح والتعديل 416/3), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7662) (موضوع) » (داود بن ابی صالح حدیثیں گھڑتا تھا)

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عورتیں مردوں کے ساتھ راستہ میں کس طرح چلیں؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو دو عورتوں کے بیچ میں چلنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5273]
فوائد ومسائل:
یہ حدیث نہایت ضعیف ہے تاہم یہ واضح ہے کہ مسلمان معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے حقوق محفوظ اور محترم ہیں، مردوں کو ادب سکھایا گیا ہے کہ عورتوں کا احترام کریں اور اپنے وقارکا بھی خیال رکھیں۔
عورتیں جا رہی ہوں تو کسی طرح جائز نہیں کہ آدمی ان کے درمیان گھس جائے، مگر لازم ہے کہ عورتیں بھی شرعی حجاب اور دیگر آداب کی پابندی اختیار کریں جیسے کہ اور ذکر ہوا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5273 سے ماخوذ ہے۔