سنن ابي داود
أبواب السلام— ابواب: السلام علیکم کہنے کے آداب
باب فِي الرَّجُلِ يَقُولُ فُلاَنٌ يُقْرِئُكَ السَّلاَمَ باب: آدمی کا یہ کہنا کہ فلاں تمہیں سلام کہہ رہا ہے تو جواب میں کیا کہے؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل , عَنْ غَالِبٍ , قَالَ : إِنَّا لَجُلُوسٌ بِباب الْحَسَنِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ , فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ جَدِّي , قَالَ : " بَعَثَنِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ : ائْتِهِ , فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ , قَالَ : فَأَتَيْتُهُ , فَقُلْتُ : إِنَّ أَبِي يُقْرِئُكَ السَّلَامَ , فَقَالَ : عَلَيْكَ السَّلَامُ وَعَلَى أَبِيكَ السَّلَامُ " .
´غالب کہتے ہیں کہ` ہم حسن کے دروازے پر بیٹھے تھے اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا : میرے باپ نے میرے دادا سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں : مجھے میرے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا اور کہا : ” آپ کے پاس جاؤ اور آپ کو میرا سلام کہو “ میں آپ کے پاس گیا اور عرض کیا : میرے والد آپ کو سلام کہتے ہیں ، آپ نے فرمایا : ” تم پر اور تمہارے والد پر بھی سلام ہو “ ۔
جناب غالب (غالب بن خطاف بصری) نے بیان کیا کہ ہم جناب حسن بصری رحمہ اللہ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ”میرے والد نے مجھ کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا اور کہا کہ آپ ﷺ کے پاس جاؤ اور آپ ﷺ کو میرا سلام کہنا۔“ چنانچہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ”میرے والد نے آپ کو سلام کہا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”«عَلَيْكَ وَعَلَىٰ أَبِيكَ السَّلَامُ» ”تم پر اور تمہارے والد پر سلامتی ہو۔“”