سنن ابي داود
أبواب السلام— ابواب: السلام علیکم کہنے کے آداب
باب فِي قُبْلَةِ الْخَدِّ باب: گال چومنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5221
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ , عَنْ إِيَاسِ بْنِ دَغْفَلٍ , قَالَ : " رَأَيْتُ أَبَا نَضْرَةَ قَبَّلَ خَدَّ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَام " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ایاس بن دغفل کہتے ہیں کہ` میں نے ابونضرہ کو دیکھا انہوں نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے گال پر بوسہ دیا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´گال چومنے کا بیان۔`
ایاس بن دغفل کہتے ہیں کہ میں نے ابونضرہ کو دیکھا انہوں نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے گال پر بوسہ دیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5221]
ایاس بن دغفل کہتے ہیں کہ میں نے ابونضرہ کو دیکھا انہوں نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے گال پر بوسہ دیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5221]
فوائد ومسائل:
اظہار ومحبت میں جہاں کوئی شبہے والی بات نہ ہو، دوسرے کے بچے کے رخسار پر بھی بوسہ دیا جا سکتا ہے۔
اظہار ومحبت میں جہاں کوئی شبہے والی بات نہ ہو، دوسرے کے بچے کے رخسار پر بھی بوسہ دیا جا سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5221 سے ماخوذ ہے۔