سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب الرجل يدق الباب ولا يسلم باب: گھر میں داخل ہونے کے لیے دروازہ کھٹکھٹا کر اجازت لینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ يَعْنِي الْمَقَابِرِيَّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، قَالَ : " خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلْتُ حَائِطًا ، فَقَالَ لِي : أَمْسِكِ الْباب , فَضُرِبَ الْباب ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ " وَسَاقَ الْحَدِيثَ ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ : يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ : فِيهِ فَدَقَّ الْباب .
´نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ایک ( باغ کی ) چہار دیواری میں داخل ہوا ، آپ نے مجھ سے فرمایا : ” دروازہ بند کئے رہنا “ پھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا ، میں نے پوچھا : کون ہے ؟ اور راوی نے پوری حدیث بیان کی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یعنی ابوموسیٰ اشعری کی حدیث بیان کی ۱؎ اس میں «ضرب الباب» کے بجائے «فدق الباب» کے الفاظ ہیں ۔
سیدنا نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلا حتیٰ کہ ایک باغ میں داخل ہوا۔ تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”دروازے کو (اندر سے) روکے رکھو (اسے کھولنا نہیں)۔“ پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ (باہر سے کسی نے دستک دی) تو میں نے پوچھا: ”کون ہے؟“ اور حدیث بیان کی۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس سے مراد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ والی حدیث ہے۔“ راوی نے اس میں کہا: ”تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ایک (باغ کی) چہار دیواری میں داخل ہوا، آپ نے مجھ سے فرمایا: " دروازہ بند کئے رہنا " پھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا، میں نے پوچھا: کون ہے؟ اور راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یعنی ابوموسیٰ اشعری کی حدیث بیان کی ۱؎ اس میں «ضرب الباب» کے بجائے «فدق الباب» کے الفاظ ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5188]
امام ابوداودؒ کی محولہ حدیث وہ ہے جو صحیح مسلم میں فضائل عثمان رضی اللہ کے ضمن میں مروی ہے۔